جموں، 8 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )گزشتہ چند دنوں میں پورے جموں علاقے میں 33افراد ڈینگو پازیٹو پائے گئے ہیں۔یہ معلومات ایک ہیلتھ افسر نے آج دی ہے۔جموں ہیلتھ سروس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گرجیت سنگھ نے میڈیا کو بتایاکہ جن 1 33مریضوں کی ڈینگو کے لیے جانچ کی گئی، ان میں سے 33افراد پازیٹو پائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں ضلع میں 16مریض مچھر سے پیدا ہونے والی بیماری کے پازیٹو پائے گئے، جبکہ کٹھوعہ میں 11، سامبا میں تین، ڈوڈہ میں دو اور اودھم پور میں ایک شخص پازیٹو پایا گیا ہے۔سنگھ نے بتایا کہ اس بیماری سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت پورچ طرح تیار ہے۔